صدر سے استعفیٰ کی نہ تجویز ہے اور نہ ہی آرمی چیف صدارت کے خواہمشند: وزیر داخلہ

Share

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو کہا ہے کہ نہ تو صدر آصف زرداری سے استعفی لینے کی کوئی تجویز موجود ہے اور نہ ہی آرمی چیف منصب صدارت کے خواہمشند ہیں۔

 یہ وضاحت میڈیا پر حالیہ دنوں میں زیر گردش ان خبروں کے بعد آئی جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر زرداری کے فوج کی اعلیٰ قیادت سے تعلقات میں اعتماد کا فقدن ہے اور انہیں منصب صدارت سے ہٹایا جا رہا ہے۔

 جبکہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر منصب صدارت سنبھال سکتے ہیں۔ تاہم وزیر داخلہ نے اس کی سختی سے تردید کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ’ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کون ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ صدر سے استعفیٰ لینے کی نہ تو کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز موجود ہے اور نہ ہی چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے صدارت سنبھالنے کی کوئی خواہش یا ارادہ ہے۔‘

محسن نقوی نے کہا کہ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ احترام کا مضبوط تعلق موجود ہے۔

’مجھے معلوم ہے کہ یہ جھوٹ کس نے پھیلایا، کیوں پھیلایا، اور اس پروپیگنڈے سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی توجہ صرف اور صرف پاکستان کو طاقتور اور مستحکم بنانے پر مرکوز ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’اس جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے والوں سے کہنا ہے کہ تم جو چاہو، دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کر لو۔ لیکن ہم، ان شاءاللہ، وہ سب کچھ کریں گے جو پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہو۔‘

صدر آصف علی زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے تاہم مرکز میں کابینہ میں شامل نہیں جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہیں۔

 صدر آصف زرداری کو منصب صدارت سے ہٹانے کی خبروں کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن اب وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ایسی خبریں ’بدنیتی پر مبنی مہم‘ ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی ٹیم اگست میں 7 ہوائی اڈوں کا سکیورٹی آڈٹ کرے گی: پاکستان

جمعہ جولائی 11 , 2025
Share پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( پی سی سی اے) کے مطابق سعودی عرب کی ایک ایوی ایشن ٹیم رواں سال اگست میں پاکستان کے سات ہوائی اڈوں کا سکیورٹی آڈٹ کرے گی۔ پی سی سی اے کے ترجمان شاہد قادری نے بدھ کو عرب نیوز کو بتایا کہ […]

You May Like