را سے تعلق رکھنے والے تین ملزم گرفتار: سی ٹی ڈی پنجاب

Share

صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں انڈیا کی ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں ملزموں کو جھنگ روڈ، پٹھان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔’ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں اعظم منچن آباد کا رہائشی، امجد کا پاکپتن اور منظور کے شناختی کارڈ پر بہاول نگر کا پتہ درج ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم عید پر لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور نقشے برآمد ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کا مبینہ طور پر تعلق را سے ہے اور وہ متعدد بار غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے سری نگر اور راجستھان میں را کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے ابتدائی تحقیقات کے دوران  معلوم ہوا کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے انڈیا کو حساس مقامات کے نقشے ارسال کرتے رہے۔ 

سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ 31 مئی کو بھی سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے 34 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مودی کے انڈین کشمیر میں ترقی کے دعوے گمراہ کن: پاکستان

اتوار جون 8 , 2025
Share پاکستان نے جمعے کو انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی صورت حال سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات کو ’بے بنیاد‘ اور ’گمراہ کن‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔  اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ایسے بیانات عالمی توجہ […]

You May Like