پسنی، اورماڑہ اور دریجی میں بجلی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

Share

پسنی، اورماڑہ اور دریجی میں بجلی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے سینکڑوں کنکشن منقطع
16 جون 2025، پسنی – روزنامہ ایگل حب بلوچستان

سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن مکران سرکل کی ہدایت اور ایکسیئن آپریشن ڈویژن کیسکو گوادر کی نگرانی میں ایس ڈی او کیسکو آپریشن سب ڈویژن پسنی نے ماہ جون 2025 کے بجلی بل ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے پسنی، اورماڑہ اور دریجی میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق پیر کے روز ایس ڈی او پسنی کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں چار ٹیموں نے پسنی کے مرکزی بازار سمیت متعدد علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں صارفین سے بجلی بل وصول کیے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سینکڑوں کنکشن منقطع کر دیے گئے۔

اسی طرح اورماڑہ اور دریجی میں بھی جاری آپریشن کے دوران متعدد نادہندگان کے بجلی کنکشن کاٹ دیے گئے اور بلوں کی مد میں بڑی رقم وصول کی گئی۔

یاد رہے کہ کیسکو پسنی نے یکم جون سے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا تھا، اور اس سلسلے میں صارفین کو پیشگی آگاہ بھی کیا گیا تھا۔ ایس ڈی او پسنی کا کہنا ہے کہ "یہ آپریشن آخری نادہندہ صارف تک جاری رہے گا۔”

ترجمان کیسکو نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت بلوں کی ادائیگی نہ صرف قانونی ذمہ داری ہے بلکہ بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ کے بیٹے سنہری ’ٹی ون‘ فون سے ایپل، سام سنگ سے مقابلے کے لیے تیار

منگل جون 17 , 2025
Share ٹرمپ آرگنائزیشن نے ’حقیقی امریکیوں‘ کے لیے اپنا برانڈڈ سمارٹ فون اور موبائل سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کرنا ہے۔  امریکی صدر کی کاروباری تنظیم، جو ان کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ چلا رہے ہیں، […]

You May Like