کیسکو تربت کی جانب سے بجلی بل نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

Share

کیسکو تربت کی جانب سے بجلی بل نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز


تربت ( روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) ماہ جون 2025 کے بجلی بلوں کی ادائیگی اور ریکوری اہداف کے سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) تربت نے نادہندگان اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ کارروائی سپرنٹنڈنگ انجنئیر آپریشن مکران سرکل کی ہدایت اور ایکسیئن آپریشن ڈویژن کیسکو تربت کے احکامات کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن کیسکو تربت کی جانب سے تمام بجلی صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جون 2025 کے بجلی بلوں کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے پہلے یقینی بنائیں، بصورت دیگر نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (مکران سرکل) کے زونل چیئرمین جناب افتخار احمد بلوچ اور ڈویژنل چیئرمین جناب محمد عارف بلوچ نے تمام محنت کشوں کو پیغام دیا ہے کہ ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بجلی بلوں کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

اسی سلسلے میں سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) جناب مہیم خان بلوچ نے آج صبح سب ڈویژن تربت کے تمام اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ جون کے ریکوری اہداف کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا:

"ہمیں ہر نادہندہ صارف تک پہنچنا ہے اور ان سے بجلی بل وصول کرنا ہے۔ آج سے شہر تربت اور اس کے نواحی علاقوں میں تمام فیڈرز پر بغیر کسی تعطل کے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور نادہندگان کی بجلی سپلائی فوری طور پر منقطع کی جائے گی۔”

تمام بجلی صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ تعاون کرتے ہوئے اپنے ماہ جون کے بجلی بل فوری ادا کریں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’پاکستانی‘ لفظ جنسی استحصال کے شکار بچوں کی فائلوں سے مٹایا گیا: برطانوی محقق

منگل جون 17 , 2025
Share برطانیہ میں جنسی استحصال سے متعلق گروہ (گرومنگ گینگ) کے خلاف قومی سطح پر کی گئی ایک رپورٹ کی محقق نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ بچوں کے پرانے ریکارڈ میں ’پاکستانی‘ کا لفظ کریکشن فلوئیڈ سے مٹا دیا گیا تھا۔ بارونس لوئس کیسی، سوموار کو گرومنگ گینگز پر […]

You May Like