مجھے پاکستان سے پیار، عاصم منیر جنگ روکنے میں انتہائی بااثر تھے: ڈونلڈ ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ روکنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کی جانب سے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ روکی ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے پاکستان سے پیار ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ روکی۔ یہ صاحب (عاصم منیر) پاکستان کی طرف سے اسے روکنے میں انتہائی بااثر تھے۔‘

پاکستان کے فلیڈ مارشل عاصم منیر امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی آج (بروز بدھ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات طے ہے۔

امریکی صدر کے روزمرہ عوامی شیڈول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور عاصم منیر کے درمیان یہ ملاقات دوپہر کے کھانے پر بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے) وائٹ ہاؤس کے کابینہ روم میں طے ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ امریکہ کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’وہ (پاکستان، انڈیا) ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے اور وہ دونوں جوہری ممالک ہیں۔ میں نے اسے رکوایا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ’میرے خیال میں مودی ایک لاجواب شخص ہیں۔ میں نے کل رات ان سے بات کی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم انڈیا کے مودی کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔‘

حالیہ ہفتوں میں صدر ٹرمپ کی زبان سے متعدد مرتبہ پاکستان اور انڈیا کا ذکر ساتھ ساتھ سنا گیا اور اس کی وجہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان رواں برس چھ سے 10 مئی کے دوران چار روزہ جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا واقعی اسرائیل نے ایران میں وٹس ایپ ہیک کر لیا ہے؟

بدھ جون 18 , 2025
Share بدھ کی صبح ایرانی حکام نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز سے میسجنگ ایپلیکیشن وٹس ایپ کو ہٹا دیں۔ حکام نے الزام لگایا کہ یہ ایپ صارفین کی معلومات جمع کر کے اسرائیل کو بھیجتی ہے، تاہم کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ وٹس […]

You May Like