واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

Share

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو پیغامات پڑھے بغیر ان سے باخبر رکھے گا۔

واٹس ایپ فیچر کی مدد سے صارفین اب بغیر پڑھے میسجز کا اے آئی خلاصہ پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو اپنے پیغامات سے فوری باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے کمپنی ’میسج سمریز‘ کا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو میٹا اے آئی کا استعمال کرے کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ کر دیتا ہے، لہٰذا صارفین کو پیغامات پڑھنے سے قبل اس کی تفصیلات کا اندازہ ہوجائے گا۔

میٹا کا کہنا تھا کہ نیا اے آئی ٹول ’پرائیوٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتا ہے تاکہ واٹس ایپ صارف کی خلاصہ کی گئی چیٹس کانٹیکٹس نہ دیکھ سکیں۔

فی الحال اے آئی سمریز فیچرز تک امریکا میں صرف انگریزی زبان کے صارفین کر رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی اس سال کے آخر تک یہ فیچر دیگر زبانوں اور ممالک میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

2022 میں ایران امریکی وزیر خارجہ کو قتل کرنے کے قریب تھا: نئی کتاب میں انکشاف

ہفتہ جون 28 , 2025
Share ایک نئی کتاب کے مطابق ایران 2022 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور کے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو قتل کرنے میں تقریباً کامیاب ہو گیا تھا۔ جوش ڈاسی، ٹائلر پیجر اور آئزک آرنس ڈورف کی کتاب ’2024: ہاؤ ٹرمپ ری ٹُک دا وائٹ ہاؤس اینڈ دی ڈیموکریٹس […]

You May Like