اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 116 فلسطینی شہید

Share

اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حملے اسپتالوں، اسکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کو باقاعدہ احکامات دیے گئے ہیں کہ خوراک کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر بھی گولیاں چلائی جائیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید برآں، اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہری علاقوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میانوالی میں ایک صدی سے زائد پرانے کنویں کیوں خشک ہو رہے ہیں؟

بدھ جولائی 2 , 2025
Share ’ہم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ کئی عشروں سے ہم انہی کنوؤں کا پانی پیتے آ رہے تھے مگر اب 2025 میں پانی کے یہ کنویں خشک ہو گئے ہیں۔‘ یہ کہنا تھا میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ تور کھوئی کے مقامی ساجد خان […]

You May Like