محمد سیراج کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

Share

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد سیراج نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنالیا۔

برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں ہاردک پانڈیا کی جگہ بھارتی فاسٹ بولنگ کی سربراہی کرتے ہوئے محمد سیراج نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو بھارت کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔

محمد سیراج نے انگلینڈ کے اوپنر زیک کراؤلی، مایہ ناز بیٹر جو روٹ، کپتان بین اسٹوکس، برائیڈن کرس، جوش ٹونگ اور شعیب بشیر کی وکٹ حاصل کی۔

ان کی شان دار کارکردگی کی بدولت انگلیںڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بھارت کے 587 رنز کے جواب میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کا برتری حاصل ہوئی۔

انگلینڈ کی سرزمین میں محمد سیراج بھارت کی جانب سے 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر نہیں ہیں تاہم انہوں نے اس سے قبل جنوبی افریقہ میں بھی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

محمد سیراج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلے بھارتی بولر ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں محمد سیراج نے مجموعی طور پر 19.3 اوورز کیے اور 70 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع

ہفتہ جولائی 5 , 2025
Shareپنجاب بھر میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف رینجرز نے صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے […]

You May Like