چین: اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے

Share

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 14 سے 16 جولائی کے درمیان چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف فارن منسٹرز(سی ایف ایم) کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ایس سی اوکے تمام رکن ممالک جن میں پاکستان، چین، بیلاروس، انڈیا، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی بار ایس سی او کے رکن کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے مسائل کے ساتھ ساتھ ایس سی اوکی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ فورم اعلامیوں، بیانیوں سمیت دستاویزات کی منظوری دیتا ہے جو کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے غور کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ 

 

سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک تیانجن، چین میں ہو گا۔ 

 

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سی ایف ایم اجلاس کے موقعے پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی آئی کی 90 روزہ ’آر یا پار‘ تحریک کا آغاز ہو چکا: علی امین گنڈاپور

پیر جولائی 14 , 2025
Share وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 90 روزہ ’آر یا پار‘ سیاسی تحریک کا آغاز گذشتہ (ہفتے) شب سے ہو چکا، جس کا مقصد عوام کے آئینی حقوق کی بازیابی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنما نے […]

You May Like