خاور مانیکا کا بیٹا ملازم کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار: پاکپتن پولیس

Share

صوبہ پنجاب مشرقی شہر پاکتپن شریف میں پولیس نے جمعرات کو خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اپنے ملازم پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔  

ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن خضر حیات نے انڈپینڈںٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’موسی مانیکا نے کام جلدی نہ کرنے پر نوجوان ملازم بہادر علی کو گولی ماری۔ ٹانگ میں گولی لگنے سے ملازم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔‘

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ’موسیٰ مانیکا کو گھر سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے خلاف کارروائی ملازم کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کی جائے گی۔‘

مانیکا فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں مل سکی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیال رہے کہ موسیٰ مانیکا سابق کسٹم آفیسر خاور مانیکا اور بشری بی بی کے بیٹے ہیں، جن کی رواں سال اپریل میں لاہور میں شادی ہوئی تھی۔

عمران خان کے دور میں بھی موسیٰ مانیکا پر لاہور میں ٹریفک اہلکاروں سے جھگڑنے کا الزام لگا تھا۔ لیکن اس وقت ان کی والدہ خاتون اول تھیں تو ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔ جب عمران خان کی بشری بی بی سے لاہور میں نکاح کی خبریں منظر عام پر آئیں تب بھی موسیٰ مانیکا میڈیا میں بیانات کے حوالے سے سامنے آئے تھے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہستان کرپشن سکینڈل: 77 لگژری گاڑیاں، 109 جائیدادیں، دیگر اثاثے برآمد

جمعہ جولائی 18 , 2025
Share خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے 25 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر لیے ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں 25 جون کو جمع کروائی گئی […]

You May Like