شمالی افغانستان میں کوئلے کی کان گرنے سے چھ اموات، 18 زخمی

Share

افغان دارالحکومت کابل میں مقامی حکام نے بتایا کہ منگل کو شمالی افغانستان میں کوئلے کی کان گرنے سے چھ کان کن جان سے چلے گئے، جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ شمالی افغانستان کے بغلان علاقے میں پیش آیا، جہاں فروری 2022 میں بھی کوئلے کی ایک اور کان گرنے سے کم از کم 10 کان کن جان کی بازی ہار گئے تھے۔

صوبائی اطلاعات و ثقافت کے دفتر کے سربراہ سید مصطفیٰ ہاشمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ کان کا ایک حصہ ’اچانک منہدم ہو گیا‘، جس سے چھ افراد جان سے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 افراد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان میں کوئلے کے علاوہ سنگ مرمر، معدنیات، سونا، لیتھیم اور قیمتی پتھروں کی کانیں موجود ہیں۔

کان کنی کی صنعت پر بہت کم نگرانی ہے اور مہلک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ کان کن اکثر مناسب آلات یا حفاظتی سامان کے بغیر کام کرتے ہیں۔

دسمبر 2024 میں ایک اور شمالی صوبے سمنگان میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان میں 22 افراد پھنس گئے تھے، لیکن انہیں گھنٹوں کی محنت کے بعد بچا لیا گیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کشمیر، غزہ میں ’مظالم‘ پر پاکستان کی انڈیا اور اسرائیل پر تنقید

جمعرات جولائی 24 , 2025
Share پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کا نتیجہ ہیں جو عالمی نظام پر اعتماد کو مجروح کر رہے ہیں۔ […]

You May Like