سوات میں روٹھے پرندوں کو منانے کی ایک کوشش

Share

خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادی سوات میں ایک نوجوان اظہرالدین نے نایاب پرندوں کے تحفظ اور ان کی بحالی کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے درختوں پر درجنوں مصنوعی گھونسلے نصب کیے ہیں، جس کا مقصد ان پرندوں کو دوبارہ اپنے قدرتی ماحول میں واپس لانا ہے جو ماحولیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے اور زراعت میں کیمیکلز کے باعث یہاں سے جا چکے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ سوات میں گذشتہ برسوں کے دوران فضائی آلودگی، زراعت میں کھادوں، فنگی سائیڈز اور انسیکٹی سائیڈز کے بے تحاشہ استعمال نے نہ صرف پرندوں بلکہ پورے ماحولیاتی نظام کو متاثر کیا ہے۔

اظہرالدین کے مطابق پرندوں کی آبادی میں کمی کی ایک بڑی وجہ ماضی میں سوات میں ہونے والی دہشت گردی بھی ہے، جس کے دوران استعمال ہونے والے بارودی مواد سے خارج شدہ زہریلی گیسوں نے فضا کو شدید نقصان پہنچایا۔

 

ایکو ٹورزم اور کلائمیٹ چینج ایکٹیوسٹ اظہرالدین کہتے ہیں کہ ’پرندوں کی آواز انسانی ذہنی سکون کا ذریعہ ہے اور یہ ماحولیاتی نظام میں فوڈ چین کا ایک اہم جز ہیں۔‘

 

اظہرالدین کی کوشش ہے کہ نہ صرف ان پرندوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے بلکہ انہیں محفوظ ماحول بھی فراہم کیا جائے تاکہ سوات کی فطری خوبصورتی اور ماحولیاتی توازن بحال ہو سکے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مسلسل جھڑپیں، اموات کی تعداد 33 ہو گئی

ہفتہ جولائی 26 , 2025
Share تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازعے پر ہفتے کو مسلسل تیسرے دن بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں دونوں جانب اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے۔ یہ تنازع جمعرات کو اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں ممالک کے درمیان فضائی، زمینی اور توپ […]

You May Like