اردن کی مدد سے سینیٹر مشتاق کو واپس لانے کی کوشش: پاکستان

Share

پاکستان کے دفتر خارجہ نے پیر کو کہا ہے کہ اردن کے تعاون سے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیل سے واپسی کی کوشش جاری ہیں یہ عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔

تقریباً 45 کشتیوں پر مشتمل بحری قافلہ گلوبل صمود فلوٹیلا، جس پر سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی سوار تھے، اگست میں سپین سے روانہ ہوا تھا تاکہ فلسطینی علاقے کی مسلسل اسرائیلی ناکہ بندی توڑی جا سکے، جہاں اقوام متحدہ کے مطابق قحط جیسی صورت حال ہے۔

تاہم اسرائیلی فورسز نے یکم اکتوبر کو غزہ کے پانیوں کے قریب فلوٹیلا میں شامل کشتیوں کو روک کر ان پر سوار کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا، جن میں سابق پاکستانی سینیٹر بھی شامل تھے۔

پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث سینیٹر مشتاق احمد کی واپسی کے لیے ایک با اثر یورپی ملک سے مدد حاصل کی گئی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وزارتِ خارجہ عمان میں سفارت خانہ کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی محفوظ واپسی کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ ’اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون کی بدولت ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔

’ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے شاندار تعاون اور فراخدلانہ مدد کے لیے نہایت شکر گزار ہیں۔‘

اس سے قبل اتوار کو پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ مشتاق احمد ’محفوظ اور صحت مند‘ ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ’پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سرگرم انداز میں رابطے میں ہے تاکہ ان شہریوں کی حفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے جو اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے تھے۔‘

اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں سے حراست میں لیے گئے بڑی تعداد میں کارکنوں کو ہفتے کو ملک بدر کیا اور انہیں ترکی کے شہر استنبول پہنچایا گیا، جہاں ان کا ترتپاک استقبال کیا گیا۔

استنبول میں کم از کم دو کارکنوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سویڈن سے تعلق رکھنے والی گریٹا تھنبرگ، جو گلوبل صمود فلوٹیلا کی روح رواں تھیں، کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں نے جانوروں جیسا سلوک کیا۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماؤنٹ ایورسٹ: طوفان میں پھنسے سینکڑوں ہائیکرز کو بچا لیا گیا

پیر اکتوبر 6 , 2025
Share چینی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ تبت میں ماؤنٹ ایورسٹ کے مشرقی رخ کے نزدیک برفانی طوفان کے سبب پھنس جانے والے سینکڑوں ہائیکرز کو بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور باقی ماندہ 200 سے زائد پیدل سفر کرنے والوں سے رابطہ قائم […]

You May Like