گوادر: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، قوم سے اتحاد و استحکام کا پیغام

Share

گوادر: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، قوم سے اتحاد و استحکام کا پیغام

گوادر (روزنامہ ایگل حب بلوچستان / رپورٹ : قمبر حسین )
گوادر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، وکلاء، تاجر، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ریلی میرین ڈرائیو سے شروع ہو کر مرکزی شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

شرکاء کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھے اور فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی کا مقصد افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور دہشت گرد حملوں کے پس منظر میں پاک فوج سے عوامی یکجہتی کا اظہار تھا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان ایڈوکیٹ شبیر رند نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ 11 اکتوبر کو افغان سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، مگر عوام اور افواج کا اتحاد ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔

سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد جان بلوچ نے کہا کہ آج کی ریلی امن، استحکام اور قومی یکجہتی کا پیغام ہے۔ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قدرتی آفات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے سچائی اور قومی مفاد کا بیانیہ مضبوط کریں۔

ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی سالمیت، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کے وقار کے دفاع کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ امن معاہدے کی تقریب، پاکستانی وزیر اعظم پیر کو مصر جائیں گے

اتوار اکتوبر 12 , 2025
Share پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ شرم الشیخ امن کانفرنس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ یہ دورہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی […]

You May Like