امریکہ، مصر، قطر اور ترکی نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے

Share

امریکہ، مصر، قطر اور ترکی نے پیر کو مصر میں ایک خصوصی تقریب میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔

مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ٹی وی پر براہ راست دکھائی جانے والی اس تقریب کے میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مصری ہم منصب السیسی تھے۔

ٹرمپ نے دستخط کرنے سے قبل کہا ’یہ دستاویز قواعد و ضوابط اور کئی دیگر امور کی وضاحت کرے گی۔‘ انہوں نے دو بار کہا ’یہ (دستاویز) برقرار رہے گی۔‘

تقریب سے قبل شریک میزبان ٹرمپ نے مہمان رہنماؤں کا فرداً فرداً استقبال کیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیل قید سے رہائی پر فلسطینیوں کا جشن: ’ہم نے صرف آزادی کا خواب دیکھا‘

منگل اکتوبر 14 , 2025
Share غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جشن کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ فلسطینی علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نعرے لگائے، ہوائی فائرنگ کی اور ریڈ کراس کی بسوں […]

You May Like