اسلام آباد کے پارک میں خیمہ زن 300 افغان خاندان بے دخل

Share

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان پناہ گزینوں کی عارضی خیمہ بستی کو پولیس نے پیر اور منگل کی درمیان شب ختم کرتے ہوئے تقریباً 300 خاندانوں کو وہاں سے نکال دیا۔  

پارلیمنٹ ہاؤس سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ارجنٹینا پارک میں افغان پناہ گزین تین ماہ سے خیمے لگائے رہ رہے تھے۔

یہ عارضی کیمپ دو سال قبل شروع ہونے والی سرکاری پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ستمبر 2023 میں پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا ’غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا منصوبہ‘ شروع کر رہا ہے، جس کے تحت غیر دستاویزی افغانوں کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا۔

اب تک لاکھوں افغان شہری رضاکانرانہ طور پر وطن واپس جا چکے ہیں۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد نے پارک خالی کروانے کے حوالے سے بتایا ’غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے اور پھر انہیں اپنے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ارجنٹینا پارک میں مقیم افغان باشندے پاکستان سے دیگر ممالک بالخصوص یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔

پولیس نے ان افغان شہریوں کو ارجنٹینا پارک سے سکیورٹی خدشات کے تحت نکالا۔  

افغانوں خاندانوں کے جانے کے بعد پارک میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا عملہ صفائی کر رہا ہے۔

افغان خاندانوں کے خلاف آپریشن کا سن کر پارک کے ارد گرد رہنے والے اسلام آباد کے شہریوں نے بھی وہاں کا رخ کیا۔

ایک شہری جاوید اقبال نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’گذشتہ کچھ ماہ سے پارک میں افغان پناہ گزین رہائش پذیر تھے۔ ممکن ہے کہ وہ اس لیے پارک آکر بیٹھے ہوں کہ انہیں کرائے ہر کوئی رہائش نہ دے رہا ہو۔ ہمارے ملک نے افغانوں کو بہت سپورٹ کیا۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خودکش جیکٹ قبرستان سے لی اور گڑ کی بوری میں اسلام آباد لایا: سہولت کار

منگل نومبر 25 , 2025
Share حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ جی الیون کچہری کے باہر خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار ساجد اللہ نے پشاور کے اخوند بابا قبرستان کے قریب سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے گڑ کی بوری میں چھپا کر اسلام آباد پہنچایا جہاں اسے ایک نالے کے ذریعے خودکش […]

You May Like