سونمیانی (نمائندہ ایگل) وندر حلقے کو ضلع لسبیلہ میں شامل کرنے کے حق میں قبائلی عمائدین کی خواہشات سامنے آگئیں ہم وندر والے لسبیلہ کے ساتھ اچھے لگتے ہیں (میر عبدالستار جاموٹ) وندر کو لسبیلہ میں شامل کرنا عوام کی جیت ہے ( میر بہادر خان جاموٹ) وندر کو لسبیلہ میں ضم ہونا خوشخبری سنائی جاتی ہے (وڈیرہ اسماعیل براہ) وندر لسبیلہ میں شامل ہونے سے دیرینہ مطالبہ پورا ہورہا ہے (عبدالحمید رونجھا) وندر حلقہ لسبیلہ میں شامل ہونا وقت کی ضرورت ہے (میر فتح خان جاموٹ) ہندو برادری وندر کو لسبیلہ میں دیکھنا چاہتی ہے (مکھی ونود کمار لاسی) اس حوالے سے علاقے کے قبائلی عمائدین میر عبدالستار جاموٹ ، میر فتح خان جاموٹ ، میر بہادر خان جاموٹ ، میر فتح خان جاموٹ ، میر شاہجہان جاموٹ ، مکھی ونود کمار ، وڈیرہ آچار براہ ، وڈیرہ اسماعیل براہ ، سکندر علی جتک ، وڈیرہ محمد خان چنہ ، نواز عیسیٰ دودا ، کامران گونگا ، محمد صدیق براہ ، رفیق نوہانی ، ادا امیر علی انگاریہ ، عبدالحمید رونجھا ، کملیش کمار لاسی ، رئیس عالم سوری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی وندر کی جانب سے وندر کو لسبیلہ میں شامل کرنے کی قرارداد پاس ہونے سے دیرینہ مطالبہ پورا ہورہا ہے جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی ، نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی شب و روز انتھک کاوشوں کی بدولت وندر کو دوبارہ لسبیلہ میں شامل ہونے سے عوامی خواہشات کی تکمیل ہورہی ہے وہ دن دور نہیں جب باقاعدہ طور پر وندر لسبیلہ میں شامل ہوگا