ڈی آئی خان میں کارروائی، 22 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

Share

پاکستان فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 عسکریت پسند مارے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا، جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 22 عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ 

وزیر عظم شہباز شریف نے ایک بیان میں اس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

’پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریکوڈک کے لیے 7 ارب ڈالر کا فیز ون فنانس ہو گیا: کنٹری مینیجر

جمعرات نومبر 27 , 2025
Share ریکو ڈک کے کنٹری مینیجر ضرار جمالی نے جمعرات کو کہا ہے کہ سونے اور تانبے کی کان کے 7 ارب ڈالر کے فیز ون کے لیے مکمل مالی وسائل حاصل کر لیے گئے ہیں اور منصوبہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، جس کے تحت 2029 کے اوائل میں […]

You May Like