پسنی پریس کلب (رجسٹرڈ) کی نئی کابینہ کا اعلان، سخی کریم صدر منتخب، راشد حیدر نائب صدر اور ساجد نور جنرل سیکرٹری قمبر حسین جوائنٹ سیکرٹری بن گئے

Share

 

پسنی پریس کلب (رجسٹرڈ) کی نئی کابینہ کا اعلان، سخی کریم صدر منتخب، راشد حیدر نائب صدر اور ساجد نور جنرل سیکرٹری قمبر حسین جوائنٹ سیکرٹری بن گئے

پسنی ( روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) پسنی پریس کلب (رجسٹرڈ) کا اجلاس صحافی ساجد نور، راشد حیدر اور قمبر حسین کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پریس کلب کے مسائل اور آنے والے پروگراموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مشاورت کے بعد پریس کلب کی نئی کابینہ متفقہ طور پر تشکیل دی گئی۔

منتخب عہدیداروں میں

سخی کریم صدر

راشد حیدر نائب صدر

ساجد نور جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔

جبکہ قمر حسین جوائنٹ سیکریٹری اور بیبرگ بزنجو خازن منتخب ہوئے۔

پریس کلب کی گورننگ باڈی بھی قائم کی گئی، جس میں زرخان بزنجو، جبران صابر، ریحان بزنجو ممبران منتخب ہوئے۔

صدر سخی کریم نے کہا کہ پریس کلب محدود وسائل کے باوجود علاقے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ رجسٹرڈ ادارہ ہے، لیکن اب تک سرکاری سالانہ گرانٹ سے محروم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے گوادر نے بھی پریس کلب کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر سمیت دیگر ادارے مثبت صحافت کے فروغ کے لیے پریس کلب کو ضروری وسائل فراہم کریں، تاکہ صحافی اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مرکز صوبوں کا مؤقف سننے یہاں ہے، وزیر خزانہ کا این ایف سی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات دسمبر 4 , 2025
Share وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کو 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے افتتاحی اجلاس میں بتایا کہ مرکز صوبوں کا مؤقف سننے کے لیے موجود ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، جس […]

You May Like