بھارت کی جارحیت کے خلاف حب میں عظیم الشان ریلی، میر علی حسن زہری کی ہدایت پر عوام کا بھرپور احتجاج

Share

 

بھارت کی جارحیت کے خلاف حب میں عظیم الشان ریلی، میر علی حسن زہری کی ہدایت پر عوام کا بھرپور احتجاج

حب (ڈیلی ایگل)

صوبائی وزیر زراعت و کواپریٹو میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر بھارت کی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی نگرانی ان کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے کی، جبکہ فوکل پرسن شریف پالاری، ڈسٹرکٹ چیئرمین جاوید جمالی، میئر حب بابو فیض شیخ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ریلی کی قیادت کی۔

ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے، اور وہ ملک دشمن عناصر کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی اور اسے خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اس موقع پر میر علی اصغر زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ریلی کا مقصد عالمی برادری کو بھارت کے منفی عزائم سے آگاہ کرنا اور وطن عزیز سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

ریلی اختتام پر ملکی سلامتی، پاک فوج اور کشمیری عوام کے حق میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آن گرا

ہفتہ مئی 10 , 2025
Share سوویت یونین کے دور کا ایک خلائی جہاز ہفتے کو زمین پر آن گرا۔ یہ خلائی جہاز تقریباً نصف صدی قبل زہرہ سیارے کی جانب بھیجا گیا لیکن لانچنگ ناکام ہونے کے باعث یہ زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا۔ یورپی یونین کے سپیس سرویلنس اینڈ ٹریکنگ ادارے […]

You May Like