گوادر میں غیر مقامی باشندوں کے رہائشی کوارٹر پر دستی بم حملہ، ایک حملہ آور ہلاک، چار افراد زخمی

Share

 

گوادر( روزنامہ ایگل حب بلوچستان )  گوادر کے علاقے سید ہاشمی ایوینیو پر واقع بلال مسجد کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہائش گاہ کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں تین شہری زخمی ہوئے جن کا تعلق پنجاب سے ہے، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جوابی کارروائی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آذان سمیع کا اپنی ماں زیبا بختیار اور شہدا کی ماؤں کےلیے خراج عقیدت

اتوار مئی 11 , 2025
Shareآذان سمیع خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار، اداکار اور میوزک پروڈیوسر ہیں جو اپنی والدہ زيبا بختيار کے ساتھ گہرے جذباتی رشتے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ زيبا بختيار نے اپنے طویل اور شاندار کیرئیر میں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ […]

You May Like