خاتون اور تین بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد، شوہر شامل تفتیش: کراچی پولیس

Share

کراچی میں پولیس کے مطابق اتوار کو سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب ایک گھر سے خاتون اور تین کمسن بچوں کی لاشیں ملیں ہیں جو پھندوں پر لٹکی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک ماں اور تین بچے شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں دو، چار اور آٹھ سال کے درمیان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں اطلاع ملتے ہی نفری اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ’یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل۔ لیکن گھر کے ابتدائی معائنے میں کسی قسم کے لڑائی جھگڑے یا زبردستی کے واضح شواہد نہیں ملے۔‘

زبیر نذیر کا کہنا ہے کہ ’مقتولہ خاتون افغانی ہیں اور ان کے شوہر نجیب اللہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نجیب اللہ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے اور اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ واقعے کے وقت اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ کام پر موجود تھا۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مقتولہ اس کی دوسری اہلیہ تھی جبکہ گھر میں موجود بچے پہلی بیوی سے تھے۔

واقعے پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کر کے فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہیں۔

وزیر داخلہ نے زور دیا ہے کہ تفتیش کو غیرجانبدار بنایا جائے اور اگر کسی قسم کی مجرمانہ غفلت یا جرم ثابت ہو تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے تاہم حتمی نتیجہ فرانزک رپورٹ، پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کے مکمل جائزے کے بعد سامنے آئے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال

اتوار دسمبر 28 , 2025
Share متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اتوار کو کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کروایا۔ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ’بانی ایم کیو […]

You May Like