گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں اضافہ، محکمہ فشریز حکام کی مبینہ ملی بھگت کا انکشاف، عزیز اسماعیل

Share

 

گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں اضافہ، فشریز حکام کی مبینہ ملی بھگت کا انکشاف

 

پسنی ( روزنامہ ایگل حب بلوچستان )  عزیز اسماعیل، جنرل سیکریٹری مکران ماہیگیر کوآپریٹو سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ ایک مرتبہ پھر عروج پر ہے، اور جب بھی فشریز ڈیپارٹمنٹ میں نیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوتا ہے، ٹرالنگ کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ فشریز کی جانب سے ٹرالنگ کشتیوں کو مبینہ طور پر نمبرنگ جاری کی جا رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ متعلقہ حکام نہ صرف خاموش ہیں بلکہ ان سرگرمیوں میں شریک بھی ہیں۔ ان کے مطابق، فشریز حکام کا اصل کام ٹرالنگ کو روکنا ہے، نہ کہ اسے تحفظ فراہم کرنا یا سہولیات دینا۔

 

عزیز اسماعیل نے موجودہ عوامی نمائندوں کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے حسی اور عدم توجہی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب ایک منظم ملی بھگت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کی خاموشی کو بھی ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیا۔

 

ماہیگیروں کی تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مقامی ماہیگیروں کے روزگار اور سمندری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

احمد الشرع: سر پر کروڑ ڈالر کے انعام سے ٹرمپ سے ملاقات تک

بدھ مئی 14 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منگل کو اعلان کیا ہے امریکہ گذشتہ کئی برس سے شام پر عائد پابندیوں کو ہٹا رہا ہے۔ آج یعنی 14 مئی کو امریکی صدر نے اپنے وزیر خارجہ کے ہمراہ شام […]

You May Like