بارش اور بجلی کے ساتھ ہی یوفون نیٹ ورک غائب، پسنی کے صارفین شدید پریشان

Share

پسنی اور گردونواح میں یوفون نیٹ ورک کی مسلسل بندش، شہری شدید پریشان

پسنی( روزنامہ ایگل حب / رپورٹ قمبرحسین )  اور اس کے گردونواح میں معمولی بارش ہو یا چند گھنٹوں کے لیے بجلی غائب ہو جائے تو یوفون نیٹ ورک فوراً غائب ہو جاتا ہے۔ آئے روز نیٹ ورک کا یوں بیٹھ جانا معمول بنتا جا رہا ہے اور یوفون صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

بارش کے دوران یا بجلی کی بندش کے ساتھ ہی کالز منقطع، انٹرنیٹ سروس بند اور ایمرجنسی میں رابطہ ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال نے طلبہ، تاجروں، مریضوں اور عام شہریوں کے لیے یوفون نیٹ ورک کو سہولت کے بجائے مستقل دردِ سر بنا دیا ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود یوفون انتظامیہ کی جانب سے نہ کوئی مستقل حل نکالا گیا اور نہ ہی انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی گئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا پسنی اور مکران کے صارفین مکمل اور قابلِ اعتماد سروس کے حق دار نہیں؟

شہریوں نے پی ٹی اے اور یوفون حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیٹ ورک کی خرابیوں کا نوٹس لیا جائے، بجلی کے متبادل انتظامات کیے جائیں اور ناقص سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورتِ دیگر عوامی احتجاج خارج از امکان نہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بابر اعظم کو ٹیم میں کیوں شامل کیا، سلمان آغا کی وضاحت

پیر جنوری 26 , 2026
Share قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں بابر اعظم کو شامل کرنے کی وجہ بتادی۔ اسکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگرچہ بابر اعظم کا حالیہ بگ بیش لیگ […]

You May Like