پاکستانی فیلڈ مارشل کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

Share

پاکستان فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی جن میں عالمی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا تاکہ 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کر سکیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقعے پر فیلڈ مارشل نے کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور انسداد دہشت گردی میں تعاون شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جرمن حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے حصے کے طور پر، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرائنٹ، جرمنی کے وفاقی چانسلر کے مشیر برائے خارجہ و سکیورٹی پالیسی گنٹر ساؤٹر اور فیڈرل آرمڈ فورسز کے چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں عصر حاضر کے سکیورٹی مسائل، دوطرفہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ و کثیرالجہتی بات چیت کے ذریعے عالمی امن اور سکیورٹی کے فروغ کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس کے علاوہ فیلڈ مارشل نے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف ایڈمرل ریناتو روڈریگز ڈی ایگیار فریئر کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی اور دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 جمہوریہ لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہائیکل نے بھی سی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر ہونے والی بات چیت میں عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی اشتراک کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کے لیے طبی بورڈ تشکیل بنانے کا فیصلہ: حکومت

پیر فروری 16 , 2026
Share وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ہفتے کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور ان […]

You May Like