انڈیا کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام، مدار نہ پہنچ سکا

Share

انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے نئے سیٹلائٹ EOS-09 کو زمین کے مدار میں بھیجنے کا مشن اتوار کو اس وقت ناکام ہو گیا، جب لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی پیش آئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق EOS-09 سیٹلائٹ کو PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے انڈیا کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح روانہ کیا گیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اسرو کے سربراہ وی نارائنن نے بتایا کہ ’تیسرے مرحلے کے دوران راکٹ کے موٹر کیس میں چیمبر پریشر کم ہو گیا، جس کے باعث مشن کو مکمل نہیں کیا جا سکا۔‘

اسرو کا شمار دنیا کے ان فعال خلائی اداروں میں ہوتا ہے، جو 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں مصروف ہیں۔

انڈیا اب تک درجنوں ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج چکا ہے۔

2014 میں انڈیا نے مریخ کے گرد کامیابی سے اپنا پہلا مشن مدار میں داخل کر کے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2019 میں چاند پر لینڈنگ کی پہلی کوشش ناکام ہونے کے بعد، انڈیا نے 2023 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار چاند کے جنوبی قطب کے قریب اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ وہ خطہ ہے جس کے بارے میں سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ وہاں برف کی صورت میں پانی موجود ہو سکتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل سے ایلون مسک کا نام مٹا دیا

منگل مئی 20 , 2025
Share امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی اپنی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایلون مسک کا ذکر کرنا بند کر دیا ہے کیونکہ انتظامیہ نے وفاقی بجٹ میں کمی کے لیے لائی گئی ارب پتی شخصیت سے واضح طور پر فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔ ایک معروف […]

You May Like