بنوں پولیس سٹیشن دھماکہ: قریبی مکان منہدم ہونے سے پانچ افراد جان سے گئے

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ڈومیل پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ میں پانچ شہری جان سے گئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

بنوں پولیس کے کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو بتایا کہ حملے میں ڈومیل پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے قریبی مکان زمین بوس ہوگئے ہیں اور عام شہری جان سے گئے ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ملبے کو ہٹایا جا رہا ہیں جبکہ ریسکیو اپریشن بھی رات بھر جاری رہا۔

پولیس نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی مرکز صحت ہسپتال خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپتال کے ترجمان محمد نعمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکے میں مارے گئے پانچ افراد کی لاشوں اور 13 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

محمد نعمان نے بتایا کہ پانچ افراد دھماکے کے قریب مکان کی چھت منہدم ہونے کی وجہ سے جان سے گئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاک افغان جرگہ: فائر بندی، مذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کرنے پر زور

جمعرات اپریل 2 , 2026
Share پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے لیے قومی اصلاحی تحریک اور ایسپائر نامی سول سوسائٹی تنظیم کی جانب سے منگل کو ہونے والے جرگے نے دونوں ممالک سے فائر بندی اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا ہے۔ جرگے […]

You May Like