پاکستان افغانستان مذاکرات: معمولی اختلافات کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، متقی

Share

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اب تک مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں اور امید ہے کہ معمولی اختلافات اس عمل کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

امیر خان متقی نے یہ بات کابل میں چین کے سفیر ژاو شینگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور چین کے شہر اُرمچی میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزارت امور خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل کے مطابق، مولوی امیر خان متقی نے افغانستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ارمچی مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی عرب، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک ہونے والی بات چیت حوصلہ افزا رہی ہے اور توقع ہے کہ معمولی نوعیت کی تشریحات یا اختلافات مذاکرات کے عمل کو متاثر نہیں کریں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر چین کے سفیر ژاو شینگ نے ارمچی مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور یہ عمل غیر جانبداری اور تعاون کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور کشیدگی سے پاک تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

ملاقات کے اختتام پر مولوی امیر خان متقی نے واضح کیا کہ افغان حکومت کا مؤقف دفاعی نوعیت کا ہے اور اپنے حدود کے تحفظ کو اپنا مسلمہ حق سمجھتی ہے، تاہم باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر مذاکرات کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا ایل پی جی بحران: قبرستان میں چھپائے گئے 400 سلینڈر برآمد

منگل اپریل 7 , 2026
Share انڈیا میں ایک حکومتی عہدیدار نے جمعرات کو بتایا ہے کہ انڈین پولیس نے اس ہفتے حیدرآباد شہر کے ایک قبرستان میں چھپائے گئے کھانا پکانے والی گیس کے 414 سلینڈر قبضے میں لے لیے۔ پولیس نے ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی قلت کے دوران گیس سلینڈروں کو بلیک […]

You May Like