’پوپ خارجہ پالیسی کے لیے صحیح نہیں‘: ٹرمپ کی پوپ لیو پر بھی تنقید

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی رات پوپ لیو 16 پر اس وقت تنقید کی جب انہوں نے ان کی خارجہ اور امیگریشن پالیسیوں پر اعتراض کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’پوپ لیو جرائم کے معاملے میں کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے لیے بھی خراب ہیں۔‘

پوپ لیو، جو گذشتہ سال پہلے امریکی نژاد پوپ بنے، 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ کے ایک کھلے ناقد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی پر بھی سوال اٹھایا تھا۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’لیو کو بطور پوپ خود کو درست کرنا چاہیے۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وہ پوپ کے ’زیادہ بڑے مداح نہیں ہیں۔‘

ٹرمپ نے اپنی تنقید میں یہ بھی کہا کہ پوپ ’جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں کمزور‘ ہیں۔

یہ بیان اس کے چند دن بعد آیا جب پوپ نے امریکی صدر کی جانب سے ایرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکی کو ’انتہائی ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ پام سنڈے کے موقع پر ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز سکوائر میں خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا تھا کہ ’خدا ان رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں کرتا جو جنگیں شروع کرتے ہیں اور جن کے ہاتھ خون سے بھرے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے ایران میں جاری تنازع کو ’ہولناک‘ بھی قرار دیا تھا۔

پوپ لیو نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازع ختم کرنے کے لیے کوئی راستہ نکالیں اور ’تشدد میں کمی کریں۔‘

اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لیو کو گذشتہ سال کیتھولک چرچ کا سربراہ اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ ’وہ امریکی ہیں، اور انہوں نے سمجھا کہ یہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہوگا۔‘

ویٹیکن نے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کی رات صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک بہت لبرل شخص ہیں اور ایسے آدمی ہیں جو جرائم روکنے پر یقین نہیں رکھتے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے چینی سے احتیاط برتیں یا کیلوریز سے؟

منگل اپریل 14 , 2026
Share بلڈ شوگر (خون میں شکر) کی متوازن سطح کو برقرار رکھنا ذیابیطس سے بچاؤ، بیماریوں کو دور رکھنے اور دل کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ خون میں شکر کی سطح کا بہت زیادہ کم یا بہت زیادہ ہو جانا آپ کی صحت کے لیے منفی اور بعض […]

You May Like