’آئی فونز امریکہ میں نہ بننے پر 25 فیصد ٹیکس:‘ ٹرمپ کی ایپل کو وارننگ

Share

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو خبردار کیا ہے کہ کہ اگر امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فونز ملک کے اندر تیار نہیں کیے گئے تو ایپل کو 25 فیصد ٹیرف (محصول) ادا کرنا ہو گا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس بیان کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے شیئرز تقریباً تین فیصد گر گئے۔

 

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا، ’میں نے کافی عرصہ پہلے ایپل کے سی ای او ٹم کُک کو آگاہ کر دیا تھا کہ میری توقع ہے کہ وہ آئی فونز، جو امریکہ میں فروخت کیے جائیں گے، امریکہ کے اندر تیار کیے جائیں، نہ کہ انڈیا یا کسی اور جگہ۔‘

 

روئٹرز کی گذشتہ ماہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل انڈیا کو ایک متبادل پیداواری مرکز کے طور پر متعارف کرا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ٹرمپ کے چین پر عائد ٹیرف نے سپلائی چین سے متعلق خدشات اور آئی فون کی قیمتوں میں اضافے کا خوف پیدا کر دیا ہے۔

 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اگر ایسا نہ ہوا تو ایپل کو امریکہ کو کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہو گا۔‘

ٹرمپ نے پچھلے ہفتے قطر کے دورے کے دوران ایپل پر زور دیا تھا کہ وہ آئی فون کی پیداوار امریکہ منتقل کرے۔ ٹرمپ نے 15 مئی کو کہا:’میری ٹم کک سے تھوڑی تلخ کلامی ہوئی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر نے کہا کہ انہوں نے ایپل کے سی ای او کو بتایا، ’ہمیں آپ کے انڈیا میں تیار کردہ آئی فونز میں کوئی دلچسپی نہیں… ہم چاہتے ہیں کہ آپ انہیں یہاں (امریکہ میں) بنائیں، اور اب وہ امریکہ میں اپنی پیداوار بڑھا رہے ہیں۔‘

ایپل کی پہلی سہ ماہی کے منافعے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کک نے کہا کہ انہیں توقع ہے ’امریکہ میں فروخت ہونے والے بیشتر آئی فونز انڈیا سے تیار ہو کر آئیں گے۔‘

 

انہوں نے خبردار کیا کہ چین سے درآمد شدہ مصنوعات پر عائد کیے گئے 145 فیصد امریکی ٹیرف — جو ایپل کا پیداواری مرکز رہا ہے — کے اثرات غیر یقینی ہیں، اگرچہ سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز جیسے مہنگے ٹیکنالوجی آلات کو عارضی چھوٹ دی گئی ہے۔

 

اگرچہ مکمل تیار شدہ سمارٹ فونز فی الحال ٹرمپ کے ٹیرف سے مستثنیٰ ہیں لیکن ان میں استعمال ہونے والے تمام پرزے اس سے محفوظ نہیں۔

 

کک کے مطابق ایپل کو توقع ہے کہ امریکی ٹیرف اس سہ ماہی میں کمپنی کو 90 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا سکتے ہیں، حالانکہ رواں سال کے آغاز میں ان کا اثر ’کم‘ تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اور انڈیا کی جانب سے فضائی حدود کی پابندی میں توسیع

اتوار مئی 25 , 2025
Share پاکستان اور انڈیا نے جمعے کو ایک دوسرے کے طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کر دی ہے، جس سے ان دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی مزید طول پکڑ گئی ہے، جو اس ماہ کے اوائل میں جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ انڈیا کی […]

You May Like