پنجاب پولیس 15 پر کال کرنے پر صرف مدد نہیں خون دینے بھی آئے گی

Share

پنجاب میں کسی بھی حادثے یا مشکل صورت حال میں مدد کے لیے ملائے جائے جانے والے پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر اب کسی بھی ہسپتال میں مریض کو ضرورت پڑنے پر شہری خون کے لیے بھی کال کر سکتے ہیں۔

سیف سٹی اتھارٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک سے 15 پر کال کر کے کوئی بھی ضرورت مند شہری خون حاصل کر سکتا۔

اس بلڈ بینک کے انچارچ عمیر حمزہ نے انڈپینڈںٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب کسی بھی ہسپتال میں زیر علاج مریض یا ایمرجنسی کی صورت میں کال موصول ہونے پر فوری خون کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔‘

عمیر حمزہ بتاتے ہیں کہ ’کوئی بھی شہری 15 پر کال کرنے کے بعد 4 ڈائل کر کے سیدھا بلڈ بینک تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔‘

اس سے آگے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کال اٹینڈںٹ فوری کانفرنس کال کے ذریعے قریبی تھانے میں موجود رجسٹرڈ ڈونر پولیس اہلکار کو کال کر کے ضرورت مند کے پاس بھیجتے ہیں۔

’جس طرح پولیس کسی واردات ہونے کی صورت میں 15 پر کال کرنے سے مدد کو پہنچتی ہے۔ اسی طرح پولیس خون دینے کے لیے بھی پہنچتی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمیر حمزہ کے بقول ’ہم نے جنوری میں یہ سروس شروع کی تھی اور اب تک 10 ہزار پولیس اہلکار بطور بلڈ ڈونر صوبے بھر سے رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔ جو ہر بلڈ گروپ کا خون ضرورت مندوں کو دینے کے پابند ہیں۔

’اس کے علاوہ عام شہریوں اور این جی اوز کی مدد سے 15 ہزاد مزید بلڈ ڈونر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’شہری، طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد 15 پر کال یا سیف سٹی ویب سائٹ کے ذریعے خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز سے بھی خون کی فراہمی یا عطیہ دینے کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

’ورچوئل بلڈ بینک کے لیے علیحدہ ایریا مختص کیا گیا ہے اور ہیلپ لائن پر نو سروسز میں سے چوتھے نمبر پر بلڈ ڈونیشن سروس کام کر رہی ہے۔‘

عمیر کے مطابق ’روزانہ کی بنیاد پر دن رات سروس کے دوران دو سو سے ڈھائی سو تک ضرورت مندوں کو خون کا عطیہ موقع پر فراہم کیا جاتا ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

47 افراد کے زخمی ہونے کے بعد غزہ میں امداد کی ترسیل معطل

جمعرات مئی 29 , 2025
Share اقوام متحدہ نے بدھ کو غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی نظام کی مذمت کی جہاں خوراک کی تقسیم کے دوران شدید افراتفری میں 47 افراد زخمی گئے تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ میں امدادی بحران اور بڑھتی ہوئی خوراک کی کمی کے پس […]

You May Like