چینی اے آئی ٹیکنالوجی سے انسداد دہشت گردی میں مدد مل سکتی ہے: محسن نقوی

Share

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ چینی اے آئی ٹیکنالوجی سے انسداد دہشت گردی اور بڑھتے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو بیجنگ میں چینی وزارت پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر محسن نقوی اور چینی وزیر داخلہ کے درمیان ساڑھے تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔

بیان کے مطابق اس طویل ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد دہشت گردی، پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور چین کے درمیان نہ ٹوٹنے والا تعلق اور دیرپا تعاون ہے اور ہمارے بیچ کوئی بھی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔‘

پاکستان اور چین کے وزرائے داخلہ نے ملاقات میں سکیورٹی چیلنجز پر بھی بات کی جبکہ چینی وزیر داخلہ نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق چینی وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی اور داخلی سکیورٹی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب محسن نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے بہت مدد مل سکتی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی کے آغاز میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی چین کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ساتویں پاکستان۔ چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک مکالمے کی مشترکہ صدارت کی تھی۔

اس موقع پر چین اور پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

وزرائے خارجہ کا سٹریٹجک مکالمہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ ترین مشاورتی فورم ہے جو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لینے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی:تجاوزات کے خلاف آپریشن  میں سینکڑوں دکانیں سیل

بدھ جنوری 7 , 2026
Share کراچی کے ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں حالیہ دنوں میں تیزی آئی ہے اور گذشتہ تین روز میں ضلعی انتظامیہ نے 460 دکانیں اور 100 سے زائد ہوٹلز سیل کر کے متعدد پتھارے اور ٹھیے ہٹا دیے ہیں۔ جبکہ چار افراد کے خلاف مقدمات بھی […]

You May Like