کراچی میں سکیورٹی الرٹ، امریکی اہلکار ہوٹلوں سے دور رہیں: امریکی محکمہ خارجہ

Share

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کو کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بڑے ہوٹلز کو ’ممکنہ خطرے‘ کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں امریکہ کے سرکاری اہلکاروں کی آمد و رفت عارضی طور پر محدود کر دی گئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ’کراچی میں امریکی قونصل خانے کو شہر کے بڑے ہوٹلز کو لاحق خطرے سے متعلق ایک اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی قونصل خانے نے ان ہوٹلز میں امریکی حکومتی سرکاری اہلکاروں کی آمد و رفت عارضی طور پر محدود کر دی۔‘

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایسے خطرات کے پیش نظر وہ بعض غیر ملکی مقامات جیسے سیاحتی مراکز، ہوٹلز، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں کو امریکی سرکاری اہلکاروں کے لیے بند کر دیتا ہے۔

سکیورٹی الرٹ میں عوام کو ہجوم سے بچنے، نمایاں نہ ہونے اور ان مقامات پر چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں مغربی ممالک کے شہری اور سیاح عام طور پر موجود ہوتے ہیں۔

امریکہ نے اس وقت پاکستان کے لیے سفری انتباہ جاری کیا ہوا ہے جس میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے خطرات کے باعث سفر پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ کا تمام سیاسی جماعتوں میں گرینڈ مذاکرات پر زور

ہفتہ اگست 2 , 2025
Share پاکستان کی مشترکہ اپوزیشن ’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ نے جمعے کو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں بڑے پیمانے پر مذاکرات پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے دوسرے اور آخری روز جاری ہونے والے اعلامیے […]

You May Like