’انہیں مردہ تصور کیا جائے‘: گلگت بلتستان میں سیلاب کے دوران 11 لاپتہ افراد کی تلاش ختم

Share

گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے پیر کو گذشتہ ماہ سیلاب میں بہہ جانے والے کم از کم 11 افراد کی دو ہفتے تک جاری رہنے والی تلاش ختم کر دی ہے اور اب انہیں مردہ تصور کر لیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق متاثرین ان 18 لوگوں میں شامل تھے جو جولائی میں چلاس شہر سے سکردو جاتے ہوئے اس وقت لاپتہ ہو گئے جب ان کی گاڑیاں معمول سے زیادہ بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں بہہ گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے سات افراد کی لاشیں ملبے سے نکالیں جو ایک شاہراہ کے ساتھ ملیں جو پہاڑی تودے گرنے کے باعث شدید متاثر ہوئیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ مرمت کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے پاکستان میں بارشوں سے متعلق واقعات میں 300 زائد افراد کی جان جا چکی ہے۔ 

ادارے نے ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کے بارے میں نئی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔

غیر معمولی طور پر شدید بارشوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کی یاد تازہ کر دی ہے جس میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا اور تقریباً 1750 افراد جان سے گئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ٹی آئی احتجاج: اڈیالہ جیل کی سکیورٹی بڑھانے کی درخواست

پیر اگست 4 , 2025
Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پانچ اگست کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹینڈنٹ نے راولپنڈی پولیس کو جیل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے خط لکھا ہے۔ پیر کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ’راولپنڈی کی اڈیالہ جیل نہ […]

You May Like