یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

Share

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یوم آزادی قوم کے  لیے جشن منانے کا موقع ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایکسٹینشن (مدت ملازمت میں توسیع)  کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے، تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا، جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری  فاشزم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلے۔ یہ بیان 5 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے ناکام ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں 13 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے

پیر اگست 11 , 2025
Share پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بدھ (13 اگست) سے صوبے کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال کی پیشن گوئی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پیر کو جاری ہونے والی ایڈوائزری میں پی ڈی ایم اے […]

You May Like