خیبر پختونخوا: شدت پسندوں کے مختلف حملوں میں پانچ اہلکاروں کی موت: پولیس

Share

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس کے مطابق بدھ اور جعمرات کی درمیانی شدت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جان سے چلے گئے۔

پہلا حملہ پشاور کے تھانہ حسن خیل پر ہوا، جہاں پولیس کے مطابق ایک اہلکار جان سے گیا۔

اسی طرح ضلع لوئر دیر کے تھانہ لاجبوک پر شدت پسندوں کے حملے میں ضلعی پولیس افسر عبدالسلام خالد کے مطابق ایک پولیس اہلکار کی موت ہوئی۔

عبدالسلام خالد نے بتایا کہ پولیس فورس ہر حال میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہادری سے سر انجام دیتی رہے گی۔

اسی طرح تیسرے واقعے میں شدت پسندوں کی جانب سے گذشتہ رات دیر بالا میں پناہ کوٹ کے مقام پر پولیس وین پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جان سے چلے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دیر بالا کے ضلعی پولیس افسر سید محمد بلال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کی آزادی کے دن دیر بالا کے تین مزید پولیس اہلکاروں نے جان کی قربانی دی ہیں۔

سید محمد بلال کے مطابق وین پر حملے کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گذشتہ کچھ عرصے سے امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے اور شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

قبائلی ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی وجہ سے ماموند کے علاقے میں ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں کرفیو نافذ کیا گیا اور تقریباً 10 ہزار افراد نے نقل مکانی کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹرمپ کی بڑی پیشکش: پیوٹن اور زیلنسکی کو ایک میز پر بٹھانے کا منصوبہ

جمعرات اگست 14 , 2025
Shareواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو […]

You May Like