پنجاب میں سیلاب، ایک اور شہر میں امدادی سرگرمیوں کیلیے فوج طلب

Share

پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے قریب واقع ایک اور شہر میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کی ہے۔

اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔

پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے طلب کیا گیا۔ حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Pakistan Army's Relief and Rescue Operation Continues in Sargodha's Ghurna Pathana Area

Similar to other districts of Punjab, Ghurna Pathana in Sargodha is also affected by severe floods

Fresh troops of the Pakistan Army have arrived to rescue people trapped in the flood in… pic.twitter.com/Mf6b1mIPH4
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) August 28, 2025

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار سے زائد سول ڈیفنس رضاکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ سیلابی علاقوں میں سول ڈیفنس پنجاب کے ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے عوام اور انکے مویشیوں کی محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقلی میں پیش پیش ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سول ڈیفنس پنجاب کے شہریوں کا دوست اور مددگار ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چناب، راوی اور ستلج میں بیک وقت سیلاب، دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر: صوبائی حکومت

جمعرات اگست 28 , 2025
Share پاکستان کے صوبہ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس وقت تین دریاؤں، چناب، راوی اور ستلج، میں بیک وقت سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں مسلسل بارشوں اور انڈیا کی طرف سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد […]

You May Like