انتظامیہ کی سیلاب وارننگ بروقت سننے سے بچت ہوئی: بستی لنگڑیال کے اسلم

Share

سیلاب کی تباہ کاریاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں خاندانوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ لیکن کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو انتظامیہ کی بروقت وارننگ پر عمل کر کے اپنی جانیں اور اپنے پیارے محفوظ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ملتان میں بستی لنگڑیال کے رہائشی 72 سالہ اسلم بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اسلم نے بتایا کہ ’ہمیں پولیس اور انتظامیہ نے بار بار اعلان کر کے وارننگ دی تھی۔ رات کو گاڑیوں پر سپیکر کے ذریعے بھی کہا گیا کہ فوراً علاقہ خالی کریں۔ کچھ لوگوں نے عمل کیا، کچھ نے نہیں کیا۔ جنہوں نے نہیں کیا ان کا سامان اور گھر پانی میں ڈوب گئے۔ مگر ہم نے سب کچھ چھوڑ کر وقت پر نقل مکانی کر لی۔ اسی وجہ سے میری فیملی آج محفوظ ہے۔‘

اسلم نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، بیٹے، بہو اور پوتے پوتیوں کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ گھروں اور سامان کا نقصان ضرور ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی رہنمائی پر چلنے سے سب کی زندگیاں بچ گئیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’کھانا ہمیں اچھا مل رہا ہے، اللہ کا شکر ہے، پاکستان کا شکر ہے۔ ہم شکر گزار ہیں کہ ہماری زندگی بچ گئی۔ سامان دوبارہ آ جائے گا، لیکن جان نہیں لوٹتی۔‘

اسلم کی آواز میں کرب بھی جھلکتا ہے جب وہ اپنی پرانی یادوں کا ذکر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر بنانے کے لیے برسوں کی محنت اور مزدوری کی کمائی لگائی تھی۔ وہ اپنے مرحوم بیٹے کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب بڑی ذمہ داری ان پر ہے کیونکہ بیٹے کے بچے اور بیوہ بھی انہی کے ساتھ ہیں۔

’ہم مزدوری پیشہ لوگ ہیں، بڑی مشکل سے مکان بنایا تھا۔ لیکن شکر ہے سب زندہ سلامت ہیں۔ سردیاں آ رہی ہیں، کیسے وقت گزرے گا اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ حکومت مدد کرے گی تو دوبارہ اپنے گھروں کو سنواریں گے۔‘

اسلم کی کہانی اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ بروقت فیصلے اور انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرنا کیسے سینکڑوں جانیں بچا سکتا ہے۔ وہ اپنے ہر جملے میں اللہ اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’زندگی ہے تو سب کچھ ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا میں تین کارروائیاں، 19 عسکریت پسند مارے گئے: فوج

جمعہ ستمبر 12 , 2025
Share پاکستانی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ نو اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں 19 عسکریت پسند مارے گئے۔ فوج کی ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے […]

You May Like