غزہ میں قتل عام روکنے اور سیکیورٹی کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی، وزیراعظم

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور غزہ کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کو کوئی بھی کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی۔

نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرکے ساتھ بہت مفید اور خوش گوار ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں غزہ میں امن کے قیام کے لیے کسی بھی عمل کا حصہ بننے میں خوشی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور غزہ کی سکیورٹی کے لیےکوئی بھی کردار اداکرنے پر خوشی ہوگی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیلی فوجی یونٹ کی کلاؤڈ، اے آئی تک رسائی روک دی: مائیکروسافٹ

جمعہ ستمبر 26 , 2025
Share امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ کی کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی مصنوعات تک رسائی روک دی ہے۔ مائیکروسافٹ نے ایک جائزہ لیا جس میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ اس کی مصنوعی ذہانت اور […]

You May Like