پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، ایک اہلکار کی موت

Share

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کو پشاور کے سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن میں بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک اہلکار چل بسا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) میاں سعید کے مطابق: ’ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ دھماکہ پولیس سٹیشن کے بارودی مواد کے کمرے میں موجود پرانے مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ آگ دیگر اسلحے تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہوئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میاں سعید نے واقعے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار کی موت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ابتدائی طور پر  واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا۔‘

سی سی پی او کے مطابق تھانے میں موجود ’تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔‘

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق کلیئرنس کا عمل جاری ہے اور ‘بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو دھماکے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صحافی اجے لالوانی قتل کیس: خاندان ساڑھے چار سال بعد بھی انصاف کا منتظر

اتوار نومبر 2 , 2025
Share دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صحافیوں کے خلاف تشدد اور ان کے قاتلوں کو سزا دلوانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی اجے لالوانی کو 17 مارچ 2021 کی شام فائرنگ کر کے قتل کر دیا […]

You May Like