’ریاستی اداروں کے خلاف بیانات‘، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر مقدمہ

Share

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر اتوار کو اسلام آباد میں ریاستی اداروں کے خلاف بیانات اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ 

سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں درج ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن سے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے چھ نومبر کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی الزامات لگائے، جنہیں بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل پیجز سے بھی یہ ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں مبینہ طور پر جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے۔

سہیل آفریدی نے تاحال اس مقدمے پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

چھ نومبر کو ہی اسلام آباد پولیس سہیل آفریدی اور ملاکنڈ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو گرفتار کرنے کے لیے پختونخوا ہاؤس گئی تھی لیکن وزیر اعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔

یہ وارنٹ گرفتاری گذشتہ سال 24 نومبر کو سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ایک مقدمے کے حوالے سے تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں بنیادی مسودہ منظور

پیر نومبر 10 , 2025
Share قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے اتوار کو 27ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی، جس کی رپورٹ پیر کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ 27ویں ترمیم کا مقصد ایک نئے آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی بحالی، قومی مالیاتی کمیشن (این […]

You May Like