پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ دسمبر کے وسط تک ہوجائے گی، نجکاری کمیشن

Share

نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ دسمبر کے وسط تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بڈنگ مکمل کر دی جائے گی، جس کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جہاں سیکریٹری نجکاری کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ دسمبر کے وسط تک پی آئی اے کی بڈنگ مکمل کر دی جائے گی جس کے لیے پی آئی اے کی ریزرو پرائس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چار بڈرز کے ساتھ کمرشل ٹرمز طے کیے جا رہے ہیں، شیئر پرچیز ایگریمنٹ اور شیئر ہولڈنگ ایگریمنٹ سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے، پری بڈ کوالیفیکیشن پر تین روز سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین اور پینشنرز کا خیال رکھا جائے۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان ہے اسلام آباد ، گوجرانولہ اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی، پلان کے تحت دسمبر یا جنوری میں تینوں کا آر ایف پی جاری ہونا تھا تین ڈسکوز کا آر ایف پی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2026 تک بجلی کے تمام 3 فیز میٹرز کی جگہ ایڈوانس میٹرز لگا دیے جائیں گے، جس پر رکن کمیٹی ارشد وہرہ نے کہا کہ کیا کراچی میں ایڈوانس میٹرز لگائے جائیں گے تاہم جواب میں پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ نہیں کراچی میں ایڈوانس میٹرز نہیں لگائے جائیں گے۔

رکن کمیٹی ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پشاور کے نواحی علاقوں میں دو گھنٹے بجلی مل رہی ہے، جس کے جواب میں پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ 60-80 فیصد لاسز پر 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، پشاور کے نواحی علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ لائن لاسز ہوں گے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہباز شریف کا دورہ بحرین، دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

بدھ نومبر 26 , 2025
Share پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے کے دوران بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو تین سالوں میں ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف […]

You May Like