مسلح افواج نے پھر ثابت کیا کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہیں: بلاول بھٹو

Share

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ قوم کی طاقت صرف ہتھیاروں سےنہیں بلکہ اس کےکردارسے ہوتی ہے۔ مسلح افواج نےدوبارہ ثابت کیاکہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

بلاول بھٹو نے پیر کو کیڈٹ کالج پٹارومیں 63 وین یوم والدین کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ ’پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور کمان کے اتحاد کی بدولت پاکستان نے اپنی خود مختاری کا دفاع کیا اور واضح فوجی کامیابی حاصل کی۔

’یہ فتح صرف ٹیکٹیکل نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی۔ اس نے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان آزمائش میں ثابت قدمی کے ساتھ جم کر کھڑا ہوتا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ پاکسان میں حوصلے اور ثابت قدمی کا کبھی فقدان نہیں رہا اور عوام متحد رہے تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوگا۔ اور مسلح افواج نے حال ہی میں ایک بار پھر یہ بات سچ کر دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا: ’پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ملک عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔ ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے اور نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، اور نوجوانوں کی کردار سازی میں اس کالج کا اہم کردار ہے۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب کا پاکستانی فیلڈ مارشل کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل

پیر دسمبر 22 , 2025
Share سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اتوار کو یہ تمغہ سعودی عرب […]

You May Like