سعودی عرب کا پاکستانی فیلڈ مارشل کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل

Share

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اتوار کو یہ تمغہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے، مشترکہ تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پرپاکستانی آرمی چیف کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ ایوارڈ ریاض میں شہزادہ خالد سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سعودی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات، دفاعی تعاون اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی حمایت کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل 2022 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس وقت کے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ’آرڈر آف کنگ عبدالعزیز‘ ایوارڈ سے نوازا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان، عراق کا دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم

پیر دسمبر 22 , 2025
Share پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو بغداد میں عراقی وزیر اعظم ڈاکٹر عبداللطیف جمال راشد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مل کر لڑنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ریڈیو […]

You May Like