کرک میں پولیس وین پر حملہ، پانچ اہلکار مارے گئے: پولیس 

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی کرک میں پولیس کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل سکواڈ کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار جان سے گئے ہیں۔ 

کرک پولیس کے کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گرگری پولیس سٹیشن کی حدود میں دوران ڈیوٹی موبائل سکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ اہلکار جان سے چلے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد ہی میں جاری ہونے والے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ‎ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ ’شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری قوت سے دہشت گردوں کو جواب دے گی۔‘

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کرک میں پولیس وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس موبائل پر حملہ  انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سہیل افریدی نے کہا کہ ’ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کا حصول ناگزیر ہے: ٹرمپ

منگل دسمبر 23 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ امریکہ کو ’قومی سلامتی‘ کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان ڈنمارک کے ملکیتی برفانی جزیرے کے لیے خصوصی ایلچی کی تقرری کے بعد سامنے آیا جس نے کوپن ہیگن کے ساتھ […]

You May Like