خیبر پختونخوا: کنگ سلمان سینٹر کے معاشی اختیار کا منصوبہ مکمل

Share

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں ’مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے کمزور گھرانوں کی معاشی بااختیاری کے منصوبے‘ کے دوسرے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ 

اس مکمل شدہ مرحلے کے تحت خیبر پختونخوا کے چار اضلاع بشمول سوات، صوابی، ہری پور اور مانسہرہ میں ایک ہزار مستحق گھرانوں کو پولٹری پر مبنی روزگار کے جامع پیکجز فراہم کیے گئے۔

ہر مستفید ہونے والے خاندان کو 25 مرغیاں جبکہ اس کے ساتھ ایک مکمل پولٹری کٹ بھی دی گئی، جس میں 50 کلوگرام فیڈ، فیڈرز کے دو سیٹ، ایک واٹر ڈرنکر، انڈے رکھنے کی ٹرے اور حفاظتی جالی شامل تھی۔ 

اس منصوبے کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے پولٹری مبنیجمنٹ اور آمدن کے مواقعے سے متعلق 40 تربیتی سیشنز منعقد کروائے گئے، جن کا مقصد مستحق افراد کو پائیدار اور چھوٹے پیمانے پر پولٹری کاروبار کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ منصوبہ پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن  کے ذریعے ریلیف، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری  خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے نافذ کیا گیا۔ 

منصوبے کا مقصد چاروں اضلاع میں کمزور گھرانوں کی معاشی مضبوطی، غذائی تحفظ اور گھریلو غذائیت کو بہتر بنانا تھا۔

اس مرحلے کی کامیاب تکمیل کے ساتھ یہ منصوبہ خود انحصاری، باعزت روزگار کے مواقع، بہتر غذائیت اور طویل المدتی معاشی استحکام کے فروغ میں مؤثر ثابت ہوا ہے، جو پاکستان بھر میں کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خطرات کے مقابلے کے لیے ضروری اقدامات سے دریغ نہیں کریں گے: سعودی کابینہ

بدھ دسمبر 31 , 2025
Share سعودی عرب کی کابینہ نے منگل کو کہا کہ مملکت اپنی قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منگل کو سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں […]

You May Like