سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی منتقلی مکمل: پاکستان

Share

پاکستان کے مرکزی بینک نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے کل تین عرب ڈالر کی منتقلی مکمل ہو گئی ہے۔

اس طرح پاکستان کو ایک ہفتے میں سعودی عرب سے کل تین ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو کہا تھا کہ سعودی عرب نے مزید 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس دینے کا وعدہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’یہ معاونت پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کے ایک اہم وقت پر آئی ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ممکنہ طور پر 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے جا رہا ہے،  جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس تناظر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اسے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کا فنڈ موصول ہو گیا ہے۔

جبکہ اب سٹیٹ بینک نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے بقیہ ایک ارب ڈالر بھی موصول ہو گئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یورو بانڈ کیا ہے اور پاکستانی معیشت کے لیے کیوں اہم ہے؟

جمعرات اپریل 23 , 2026
Share 17 اپریل کو وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستان نے چار سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں میں کامیاب واپسی کرتے ہوئےاپنے GMTN (گلو بل میڈیم ٹرم نوٹ) پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر […]

You May Like