فیصل آباد کا ڈاگ شو، سائبرین ہسکی توجہ کا مرکز

Share

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور پاکستان کینل کلب کے اشتراک سے ہونے والے ’ڈاگ شو‘ میں مقامی شہریوں سمیت مختلف شہروں سے آنے والے شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

آرگنائزر سید امتیاز شاہ نے انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاگ شو میں مجموعی طور پر 50 مختلف نسلوں کے 200 سے زائد کتوں نے حصہ لیا۔

’یہاں پر آج دو طرح کے ایونٹ ہو رہے ہیں ایک آل بریڈ ڈاگ شو ہو رہا ہے اور ایک جرمن شیفرڈ سپیشیلٹی شو ہو رہا ہے۔ جرمن شیفرڈ سپیشیلٹی کی جج جو کیتھی آسٹریلیا سے آئی ہوئی ہیں اور آل بریڈ کی جج کیرولین فرینڈ-ریس برطانیہ سے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ساہیوال میں بھی ڈوگ شو کروا چکے ہیں۔

’ان کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس شوق اور انڈسٹری کو فروغ دیا جائے اور جو لوگ اس سے منسلک ہیں انہیں پرموٹ کیا جائے۔‘

اس موقع پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے کتے سائبرین نسل کے ہسکی تھے جو اپنی خوبصورتی، جسامت اور چال ڈھال کی وجہ سے شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ڈاگ شو میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے آنے والے ہارون جنجوعہ نے بتایا کہ ان کے  سائبرین ہسکی دو الگ الگ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس میں شوقین لوگ آتے ہیں اور لوگوں کو غیر ملکی بریڈز کو دیکھنے اور ان کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہماری سوسائٹی میں آپ کو پتہ ہے جو ایک ٹیبو اٹیچڈ ہے، سٹگما اٹیچڈ ہے ان کو نہیں رکھا جا سکتا یا ان ڈور نہیں رکھا جا سکتا، یہاں فیملیز آتی ہیں ان کے لیے فن اور انٹرٹینمنٹ بھی ہوتا ہے اور اس میں بہت کچھ وہ سیکھ سکتے ہیں، بریڈز کے بارے میں جان سکتے ہیں اور انیمل سے پیار کر سکتے ہیں، ان کے ساتھ تصاویر بنا سکتے ہیں۔‘

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رائنو فاس اسماعیل نے بتایا کہ ان کے بل ڈاگ پابلو ایسکوبارنے بے بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

’میں لاہور بھی کھیلتا رہا ہوں یہ اس کا تیسرا شو ہے۔ یہ بہت اچھے شوز ہوتے ہیں اور یہ ایونٹس ڈاگ لورز کے لئے بہت اہم ہیں یہ ہونے چاہیے۔

لاہور کے رہائشی مکرم ہاشمی نے بتایا کہ اس ڈوگ شو میں ان کے 15 کتوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان فوج کے بیان پر افغانستان کا ردعمل: ’دھمکی آمیز بیانات قبول نہیں‘

منگل جنوری 6 , 2026
Share افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو پاکستان فوج کے ترجمان کی حالیہ طویل پریس کانفرنس میں افغانستان پر کی گئی تنقید پر کہا ہے کہ افغانستان کو ’دھمکی آمیز‘ بیانات اور داخلی معاملات میں ’دخل اندازی‘ قبول نہیں نیز یہ بیانات ’حقائق کے منافی‘ ہیں۔ […]

You May Like