یمن میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے: سعودی وزیر دفاع

Share

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے بدھ کو بتایا کہ ریاض یمن میں ترقیاتی منصوبوں میں 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے۔ 

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ 10 یمنی گورنریٹس میں 1.9 ارب ریال (506 ملین ڈالر) کی لاگت سے ’اہم شعبوں میں ترقیاتی منصوبے اور اقدامات‘ شروع کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے ذریعے فراہم کیے جانے والے منصوبوں میں یمن کے پہلے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر، جنوبی شہر عدن میں ہوائی اڈے کی بحالی، سوکوترا جزیرے پر ایک ہسپتال کا افتتاح اور 30 سکولوں کی تعمیر شامل ہیں۔

پروگرام کے ایک اہلکار، جو 2018 سے جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک میں کام کر رہے ہیں، نے تصدیق کی کہ فنڈز جنوبی یمنی گورنریٹس میں ’نئے پروجیکٹس‘ کا احاطہ کرتے ہیں جہاں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) سرگرم تھی۔

تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحاد کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حوثیوں نے 2014 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور اب بھی ملک کے بیشتر حصے پر کنٹرول ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب نے دسمبر کے آخری ہفتے میں یمن کے بندرگاہی شہر المکلا پر ایک محدود فضائی حملہ کیا تھا جس کا ہدف ہتھیاروں کی وہ کھیپ تھی جو متحدہ عرب امارات سے یہاں پہنچائی گئی تھی۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ یمنی علیحدگی پسند گروہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC) پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ مملکت کی سرحدوں کی طرف پیش قدمی کرے، جسے سعودی عرب نے اپنی قومی سلامتی کے لیے ’سرخ لکیر‘ قرار دیا۔

یو اے ای کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ نشانہ بننے والی کھیپ میں کوئی ہتھیار نہیں تھا اور یہ کہ جو گاڑیاں اتاری گئیں وہ کسی یمنی فریق کے لیے نہیں، بلکہ یمن میں کام کرنے والی متحدہ عرب امارات کی افواج کے استعمال کے لیے بھیجی گئی تھیں۔

متحدہ عرب امارات نے بعد ازاں اعلان کیا کہ وہ یمن سے اپنی فورسز واپس بلا لے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

2025 جنگ: انڈیا میں مسلمانوں کو ’داخلی دشمن‘ قرار دیا گیا، رپورٹ

جمعرات جنوری 15 , 2026
Share ایک امریکی تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس پاکستان کے ساتھ سرحدی تنازع کے بعد انڈیا بھر میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ محققین نے 2025 میں ایسی ریلیوں اور تقاریر میں تیزی ریکارڈ کی جن میں مسلمانوں کو ’داخلی […]

You May Like