بلوچستان: کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائیاں، 8 عسکریت پسند مارے گئے، تین اہلکار زخمی

Share

انسداد دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے بدھ کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دو مختلف علاقوں میں کی گئی کاروائیوں میں  کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 14 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا جبکہ کارروائیوں تین سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں  کارروائی کی گئی۔ 

’مسلح افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرکھول دیا، جنہوں نے جوابی فائرنگ میں آٹھ دہشت گردوں کو مار دیا۔‘

ترجمان نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے  تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی ضلع بارکھان کے علاقے تنگ کاریڑ اور مرڑی میں کی گئی۔

’انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند امن و امان کی خراب صورتحال اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نئے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت

بدھ فروری 18 , 2026
Share پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کو باہمی طور پر موزوں تاریخ پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ طارق رحمٰن کے تقریب حلف برداری میں منگل کو پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال نے […]

You May Like